پندرہ 15 ماہ کا بچہ پہلے باتھ روم جاتا ہے ، پھر گھر والے اس کی نعش بالٹی سے نکالتے ہیں ؟؟

 

فریدا آباد میں ایک گھر کے باتھ روم میں 15 ماہ کا بچہ پانی کی بالٹی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ یہ گھر میں دوسرے بچوں کے ساتھ کارٹون دیکھ رہا تھا ۔ پھر اچانک ایسا کیا ہوا کہ باتھ روم سے اس کی نعش باہر آئی ۔

پولس کے مطابق اندرا کالونی کے رمن نے بتایا کہ اس کا پندرہ ماہ کا بھتیجہ ایوش ہفتے کی دیر شام گھر میں دوسرے بچوں کے ساتھ ٹی وی دیکھتے ہوئے بیٹھا تھا ۔ اس کے دادی دادا اپنے کمرے میں تھے اور اس کی ماں کچن میں مصروف تھی گھر ، اچانک اس کے غائب ہونے سے گھر والے آیوش کو تلاش کرنے لگے ۔ جب گھر والوں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا تو پایا کہ آیوش کی لاش بالٹی سے لٹکی ہوئی ہے اور اس کے سر میں پانی بھر گیا ہے۔  گھر والوں نے فورا اسے طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔۔ معلوم ہوکہ بعد ازاں پولس نے آیوش کی نعش کو اپنے حوالے لیا اور قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد اسے لواحقین کے سپرد کیا ۔ والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے