ناسک : ٹرک ڈرائیوروں کے مختلف مسائل و مطالبات پر مرکزی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ اسلئے ٹرک ڈرائیور اپنی روزی اور کام کاج سے فی الوقت مربوط ہوں اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں ۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز مرکزی حکومت کے ہٹ اینڈ رن قانون کی دفعہ (2) 106 کی ے خلاف ناراض ہوکر ڈرائیورز اور ٹرک مالکان نے شدید احتجاج ظاہر کیا تھا اور اس قانون کی رو سے ڈرائیور کو دس سالوں کی جیل اور سات لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا تھا ۔ معلوم ہوکہ اس قانون کو حکومت نے واپس لے لیا ہے ۔ اس ضمن میں آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس کے نمائندوں کے ساتھ بھی اس معاملے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس لئے قانون کی عمل آوری پر روک لگا دی گئی ہے گ ۔ اس تناظر میں ناسک ضلع کلکٹر نے ٹرک درائیورس سے گزارش وہ مطمعین رہ کر اپنے کاموں پر توجہ دیں۔
0 تبصرے