مالیگاوں/ خدمات حجاج کمیٹی کی جانب سے زرائع کے بتایا کہ امسال حج 2024 کیلئے ریاست مہاراشٹر سے 27 ہزار 293 حج درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔ جس میں ریزرو کیٹیگری کے یعنی 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کی تعداد 1300 ، بغیر والے عازمین کی تعداد 166 اور جنرل کیٹیگری کے عازمین کی حج درخواستیں 25811 ہیں ۔ حج کمیٹی آفس انڈیا کو 1 لاکھ 10 ہزار اور20 سیٹیں حاصل ہوئیں ۔ جس میں ریاست کا حج کوٹہ پہلے 10 ہزار 509 تھا لیکن ملک بھر میں حج درخواستوں میں کمی ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر میں 9140 سیٹیں بڑھا دی گئیں ۔ اور مہاراشٹر کا کل کوٹہ19649 ہوگیا ۔ اس درمیان قرعہ اندازی کا مرحلہ مکمل جارہا ہے ۔
0 تبصرے