مالیگاوں لوکل : تیکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے 20 جنوری کو بجلی سپلائی رہیگی بند

 

مالیگاوں پریس ریلیز : تمام شہریان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی سپلائی کمپنی کے بارہ جنوری کے خط کے مطابق دبیوڑ کے 33/11 ایکسپریس فیڈر میں آئی تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے مورخہ 20 جنوری کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہیگی ۔ اسطرح کی تفصیلات مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو دی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس تیکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑے گا۔ اس کے مطابق چونکہ مذکورہ کام کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے مذکورہ کام کے لیے گرنا پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی 7 سے 8 گھنٹے تک منقطع رہے گی اور مذکورہ کام کے لیے بجلی سپلائی بند کرنا پڑے گا۔ مذکورہ کام کرنے کے لیے 20 جنوری بروز سنیچر کو شہر میں پانی کی فراہمی نہیں ہوگی ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ بجلی سپلائی کمپنی کے ذریعے گرنا ڈیم پر بجلی نہ بند ہونے کی وجہ سے سنیچر کو طے شدہ پانی کی فراہمی 21 جنوری کو کیا جائے گا اور 21 جنوری کو دیا جانے والا پانی 22 جنوری کو سپلائی کیا جائے گا۔ اس کے بعد یومیہ پانی کی سپلائی معمول کے مطابق دو دن تاخیر سے ہوگی۔ تمام شہریان اس بات کو اچھی طرح نوٹ کرلیں۔ تاہم شهری مذکوره تکنیکی دشواریوں پر غور کریں اور تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔ اور پانی کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔ اسطرح کی تفصیلات مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کارپوریشن نے جاری کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے