اورنگ آباد۔/ تحفظ دین میڈیا انچارج کی اطلاع کے مطابق مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی زیر سرپرستی چلنے والا ادارہ تحفظ دین ختم نبوت میڈیا کے زیر اہتمام 26 جنوری 2023 بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ایک عظیم الشان اجلاس عام بضمن رسم اجراء ہفت روزی خبروں کی خبر ، بعنوان ملک ملت اور جدید زرائع ابلاغ مولانا عمرین محفوظ رحمانی سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس اجلاس میں مولانا عبد الرشید مفتاحی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اورنگ آباد ایم پی جناب امتیاز جلیل بھی تشریف لا رہے ہیں ۔ اس کے علاؤہ مذکورہ اجلاس میں بیرون شہروں سے بھی دیگر علمائے کرام بھی شرکت کرنے والے ہیں لہذا عوام مع دوست احباب سے اس اجلاس میں کثر تعداد میں شرکت ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔
0 تبصرے