کل یعنی 15 جنوری کو مکر سکرانتی کے موقع پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے مطابق 10 گرام سونا 208 روپے مہنگا ہو کر 62,723 روپے تک پہنچ گیا ہے۔چاندی میں بھی آج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ 616 روپے مہنگا ہو کر 72,146 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ پہلے یہ 71,530 روپے پر تھا۔ گزشتہ ماہ 4 دسمبر کو چاندی 77 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔
0 تبصرے