بار بار پانی میں ڈبکی لگوانے سے 7 سالہ بچے کی موت ، ویڈیو ہوا وائرل

 

اتراکھنڈ کے ہریدوار سے ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں خون کے کینسر میں مبتلا ایک ۷؍سالہ بچے کو مبینہ طور پر والدین نے ’’معجزاتی علاج‘‘ کی امید میں اس سے بار بار دریائے گنگا میں ڈبکی لگوائی جس کے نتیجے میں بچے کی موت ہوگئی۔اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں دہلی کے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر دریائے گنگا میں کینسر میں مبتلا اپنے بچے سے ڈبکی لگواتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر بچے کی لاش کو تحویل میں لے لیا اور اس کے والدین سمیت تین افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہے کہ بچہ بلڈ کینسر میں مبتلا تھا اور دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھالیکن جب ڈاکٹروں نے ہار مان لی اور اسے لاعلاج قرار دے دیا تو والدین معجزاتی علاج کی امید میں ہریدوار پہنچے اور بچے کو گنگا میں نہلانے لگے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے