مالیگاؤں (پریس ریلیز) مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کا سنگ گزشتہ کئی ماہ قبل رکھا گیا تھا جسکا تعمیری کام بڑی تیز رفتاری سے جاری ہے اور آج بروز بدھ کو صبح دس بجے اس دارالیتٰمیٰ کے پہلے سلیب بھرا گیا ۔اس موقع پر قاری الطاف احمد نے سلیب کی پہلی بوری ڈالی آور مولانا عمرین کی دعا سے سلیب بھرنے کا عمل شروع کیا گیا ۔اسطرح کی تفصیلات خانوادہ حاجی شیخ شفیع کی جانب سے آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ خلیل دادا کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خانوادہ شیخ رشید کمر بستہ ہیں اور اس سلسلے میں اس دارالیتٰمیٰ کی تعمیر جاری ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس مدرسہ کیا مکمل تعمیر اعلیٰ پیمانے پر کی جارہی ہیں ۔اس مدرسہ میں ہر قسم کی سہولت ہوگی ۔مستقبل قریب میں مدرسہ دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بھی بہتر نظم کیا جائے گا اور اس کہ دیکھ ریکھ خانوادہ شیخ شفیع کی نگرانی میں ہوگا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید، حاج شیخ عقیل، حاجی شیخ جلیل خالد حاجی، احسان شیخ سمیت خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کے تمام افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے