ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں بدھ کی صبح ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے ٹریکٹر اور ایک کار سے ٹکرانے کے بعد ۶؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پارنر تحصیل میں احمد نگر کلیان روڈ پر دھولی پوری فاٹا کے قریب صبح تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گنے لے جانے والا ایک ٹریکٹر پلٹ گیا جس کے بعد دوسرا ٹریکٹر اس سے گنے کو خالی کرنے کے لیے لایا گیا۔ پارنر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک کار کا ڈرائیور بھی رک گیا اور آف لوڈنگ کے کام میں کی مدد کر رہا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’جیسے ہی ٹریکٹر نے سڑک پر موڑ لیا، وہاں پہنچنے والی ایک ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس ٹریکٹر اور کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کچھ مزدوروں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
0 تبصرے