ناسک / بی جے پی اور بنیادی طور پر وزیر اعظم پر زبانی حملہ کرتے ہوئے شیو سینا (یو بی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے منگل کو زعفرانی پارٹی کے پرانے لیڈروں پر تنقید کی ہے ۔
ناسک میں بال ٹھاکرے کی 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قدیم دوست ایکناتھ شندے کے خلاف بھی نکتہ چینی کی ہے۔ تریمبک روڈ پر ہوٹل ڈیمو کریسی میں پارٹی کے ریاستی کنوینشن میں شرکت کرتے ہوئے تقریباً 1600 عہدیدار جمع ہوئے تھے ۔ اننت کنہرے گراؤنڈ میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس کا آغازکیا اور کہا کہ ہندوستانیوں کا ایک طویل انتظار کا خواب حقیقت میں بدل گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے بانی اور سابق سربراہ نے بابری مسجد کے انہدام کی زمہ داری قبول کی تھی ۔ جبکہ اسوقت سندر سنگھ بھنڈاری ، لال کرشن ایڈوانی ، متلی منوہر جوشی اور اٹل بہاری واجپائی جیسے بی جے پی لیڈروں نے اس موقع پر خود کو الگ کرلیا تھا ۔ اس کے باوجود پی ایم مودی اور بی جے پی نے رام مندر کے افتتاح کا سارا کریڈٹ لے لیا ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کو رام نومی پر تقدس کی تقریب منانے کا انتظار کرنا چاہیئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بابری مسجد انہدام میں شیوسینا سے سوال کرتی ہے۔ سابق وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے کوئی چہرہ ہے اسلئے وہ خود کو مظبوط بنانے کیلئے دوسری پارٹیوں کو تقسیم کرنے کا سہارا لے رہی ہے ۔
0 تبصرے