محمد کیف معاملہ ، یہ وحشیانہ جرم ہمارے سماج کی حفاظت اور تحفظ کے احساس کی بنیاد ہلا چکا ہے ۔ کلیم یوسف عبداللہ

 

مالیگاوں / گزشتہ دنوں محمد کیف کے معاملے کو لیکر اعلٰی سطحی جانچ کا مطالبہ شہر کی عوام کررہی ہے۔ شہر کا ہر کوئی سیاسی سماجی فرد سوشل میڈیا پر بیان بازی کرنے اور ہوٹل پر بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کرنے میں مصروف ہے ۔لیکن عملی طور پر نتیجہ صفر ہی نظر آرہا ہے ۔ 


وہیں دوسری طرف کلیم یوسف عبداللہ نے خاموشی کے ساتھ خدمت خلق کے جذبے سے اپنی انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے معصوم کیف کیلئے آواز بلند کی ۔ انہوں نے محمد کیف معاملہ کی باریک بینی سے تحقیق کیلئے ناسک سپرینٹنڈنٹ آف پولس کو ایک ای میل روانہ کیا جس میں انہوں نے شہر میں جاری سفاکانہ کارروائیوں پر جلد از جلد روک لگانے کی اپیل کی ہے ۔ اور محمد کیف معاملے میں شامل ملزم کو سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 


یاد رہے کہ کلیم یوسف عبداللہ ہمیشہ سے شہر کی ترقی اور بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنی آواز بلند کرتے ہیں اور کلیم یوسف عبداللہ شہر میں ایک واحد شخص ہے جو معاملات کو سمجھ کر طریقے سے خاموشی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دیتے ہیں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے