ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا این سی پی کے انقلابی جلسہ کے زمہ داران کو قرارا جواب ، ایم آئی ایم کے انقلابی جلسے میں پیٹ بھر کر جواب دینگے - ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی

 

مالیگاوں (نامہ نگار) گزشتہ دنوں مقامی این سی پی کے بینر تلے ایک انقلابی جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں مجلسی ایم ایل اے مفتی اسمعیل کی کارکردگی پر سابق ایم ایل اے موجودہ این سی پی لیڈر آصف شیخ نے کئی الزامات لگائے تھے ، جس کے بعد ایم ایل اے اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انقلابی جلسے میں لگائے جانے والے الزامات کا دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ۔ مزید انہوں نے یقین دلایا کہ اب ایم آئی ایم کا انقلابی جلسہ جلد ہی منعقد کیا جائیگا جب ہم پیٹ بھر کر جواب دینگے ۔

ایم ایل اے موصوف نے اپنے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ این سی پی کے جلسے میں سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اسٹیج پر یا کہیں بھی این سی پی کا سمبول نظر نہیں آیا البتہ مشعل (جو شیوسینا پارٹی کو ظاہر کرتا ہے) اس کی تصویر نظر آئی ۔ کیا ہم امید کریں کہ اب یہ این سی پی کی ٹیم عنقریب شیوسینا میں منتقل ہوگی ؟

2) مفتی اسمعیل نے مزید کہا کہ سی ایم ایکناتھ شندے سے ملاقات صرف ایک پروٹوکول تھا جس کو مقامی این سی پی نے سیریس لے لیا اور میری ایکناتھ شندے سے ملاقات اور بات چیت کے متعلق جو باتیں کہی گئی سب بے بنیاد ہے ۔

3) منسٹر دادا بھسے اور مفتی اسمعیل کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں مرحوم شیخ رشید نے جو دھاباڑی کے پانی کے تعلق سے کہا تھا وہ بھی بتایا ۔ مزید انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ عنقریب ایم آئی ایم کا انقلابی جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں مخالفین کو پیٹ بھر کر جواب دینگے ۔ ان شاءاللہ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے