مالیگاوں (نامہ نگار) شہر کے سوشل میڈیا پر ہر روز کسی نہ کسی بچے ، نوجوان اور ضعیف العمر شخصیات کے گمشدہ ہونے کی خبریں موصول ہوتی ہیں ۔ جس پر شہر کے کچھ چنندہ سماجی ورکر آپی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں تلاش کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ اسی کڑی میں گزشتہ 12 دنوں سے لا پتہ رہنے والا معصوم بچہ جو مالیگاوں سینٹرل کے سروے نمبر 42 میں رہتا تھا نہ معلوم وجوہات کی بنا پر یہ لا پتہ ہوگیا تھا ۔جس کی اطلاع ملتے ہی گھر کے افراد ، سماجی ورکرز اور پولس انتظامیہ اس معصوم کی تلاش میں تھی ۔ لیکن ہر روز کوئی خوشحال نتیجہ ظاہر نہ ہوتا البتہ شہر بھر کے سوشل میڈیا پر گزشتہ 12 دنوں سے اس بچے کی تصویر وائرل کی جارہی تھی ۔ لیکن کوئی مطمعین بخش جواب نہیں ملتا ۔۔۔
مالیگاوں شہر جیسے حساس شہر میں اس طرح کی واردات رونما ہونا انتظامیہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے ! امید کی جاتی ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈران اس معاملے کی مکمل تفتیش ضرور کروائیں گے اور شہریان کو مطمعین بخش جواب دینگے ۔
0 تبصرے