مدر عائشہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں رسم پرچم کشائی ، فارغ طلباء و طالبات کا استقبال اور اسناد کی تقسیم

 

مالیگاوں /  کل بروز جمعہ 26 جنوری کو جہاں ملک بھر میں 75 واں یوم جمہوریہ بنایا گیا وہیں مالیگاوں شہر کی تمام اسکول اور مدارس میں بھی صبح کی اولین ساعتوں میں ہندوستان کی جمہوریت پر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کے قومی پرچم کو سلامی دی گئی ۔ اس ضمن میں مالیگاوں شہر کی مدر عائشہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں بھی پرچم کشائی عمل میں آئی۔ بعد ازاں اس پروگرام میں تمام طلبہ و طالبات کو ہندوستان کی تاریخ کے ساتھ ساتھ یوم آزادی اور ہندوستانی جمہوریت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

غور طلب ہیکہ مدر عائشہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں امسال 75 ویں یوم جمہوریہ پر اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فارغ ہونے والے طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ پروگرام کے دوران ان طلباء و طالبات کا فرداً فرداً استقبال کیا گیا اور انہیں اسناد سے نوازا گیا۔ سماج کے الگ الگ شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ان طلبہ کو رول ماڈل کے طور پر تعلیم حاصل کر رہے طلبہ سے روبرو کروایا گیا۔ ان میں ڈاکٹر نشاط حمید جو بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرکے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، سید شعیب سید چاند ( فارماسسٹ) رائل کولج آف فارمیسی میں پروفیسر کی خدمات انجام دے رہے ہیں، پروفیسر اختر جو سٹی کالج میں انگریزی کے لیکچرار ہیں، محسن حمید جو شہر کے معروف ادارہ جامعہ محمدیہ منصورہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہیں ایڈوکیٹ آفرین شیخ، ڈاکٹر عمران وغیرہ کو مدعو کیا گیا تھا۔


آخر میں آئے ہوئے مہمانان میں ڈاکٹر نشاط، پروفیسر اختر، سید شعیب و ایڈوکیٹ آفرین شیخ نے بچوں کے سامنے اپنے تصورات کا اظہار کیا اور زندگی میں پڑھائی کی اہمیت سمجھائی۔ اسی کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے