مالیگاوں لوکل : اب قبروں پر اینٹ لگانا ہوگا منع ، حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کی کمیٹی کا اہم فیصلہ

 

مالیگاوں / ایشیاء کا سب سے بڑا قبرستان جو مالیگاوں شہر سینٹر اسمبلی نمبر 114 میں واقع ہے اب یہاں جگہ کی تنگی کو لیکر قبرستان  کمیٹی کی جانب سے اہم فیصلہ لیا گیا ہے ۔ قبرستان کمیٹی کی جانب سے قبروں پر اینٹ نہ لگانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ جو بالکل صحیح مانا جارہا ہے ۔

مالیگاوں شہر کے بڑا قبرستان میں ان دنوں جگہ کی دقت محسوس کی جارہی ہے ۔ جس کو لیکر قبرستان انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے جس میں اب سے قبروں پر اینٹ لگانے پر پابندی لگائی جارہی ہے ۔ معلوم ہوکہ شہر کا حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کافی پرانا قبرستان ہے جس میں ہمارے آبا و اجداد مدفون ہیں ۔ شہر کی عوام سے یہ اپیل کی جارہی قبروں کے اطراف اینٹ کا استعمال نہ کریں ۔ اگر عوامی تعاون برقرار رہا تو یہ ایک بہترین کام عمل میں لایا جاسکتا ہے جس کے بعد دیگر افراد کی میت کو دفن کرنے میں آسانی ہوسکے گی ۔ اس طرح کی اطلاع زرائع سے موصول ہوئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے