حافظ عرفان رضا کے عازم عمرہ ہونے پر درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی پر عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد!!!!

 


مقامات مقدسہ کی زیارت ہر کسی کا نصیب نہیں ہوتی لیکن یہ زیارتیں جس کا نصیب بن جائیں اس کا مقدر چمک چمک جاتا ہے کیونکہ مکہ و مدینہ شریف جیسی مقدس سر زمین کے والی حضرت محمد  مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نذر التفات جس پر پڑ جائے وہی گنبد خضری کے الوہی جلوؤں سے سرفرازی کا حقدار قرار پاتا ہے. سوئے مبارک کہ دارالعلوم اہلسنت فیض القران بنیا و نابیناؤں کا مدرسہ کے مدرس اور مسجد شہید اعظم حضرت بھیکن شاہ کے خطیب و امام حافظ محمد عرفان رضا رضوی آنے والے دنوں میں عمرہ زیارت کے لئے اس مقدس سر زمین پر پہنچ جائیں گے جہاں پہنچنے کی تمنائیں ہر مسلمان کے دل میں انگڑائیاں لیتی رہتی ہیں. چونکہ حافظ عرفان رضا بانئ دارالعلوم اہلسنت فیض القران  بینا و نابیناؤں کا مدرسہ اور معصوم یتیم خانہ کے علاوہ مسجد حجن عائشہ فاروق شکاری کے بنیاد گزار صوفئ ملّت  حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کے ہمدم و دمساز رہے تھے. درگاہ حضرت معصوم شاہ کی تمام تر ذمہ داریاں بحکم  حضرت صوفی غلام قادری علیہ الرحمہ اور جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نور العین صابری کے کہے پر فورأ سے پیشتر عمل در آمد کرنے کو ہمہ وقت تیار رہا کرتے تھے یہی وجہ رہی کہ کل بروز اتوار بعد نماز مغرب درگاہ حضرت معصوم شاہ احاطہ میں موجود مسجد حجن عائشہ فاروق شکاری میں حافظ محمد عرفان رضا کے عازم عمرہ ہونے پر ایک بابرکت استقبالیہ تقریب کا تزک و احتشام سے انعقاد کیا گیا جس کی صدارت  سنی قادری دارالافتاء کے قاضی و مفتی حضرت علامہ مفتی واجد علی یارعلوی صاحب قبلہ نے ادا کرتے ہوئے سلام و نیاز کے بعد دعائیہ کلمات اظہار کیا اور ان کے عازم عمرہ ہونے پر موجود تمام افراد کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں کہ حافظ محمد عرفان رضا رضوی کو یہ سفر سازگار آئے. اس موقع پر جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نور العین صابری نے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد عرفان رضا نے بحسن و خوبی دارالعلوم اہلسنت فیض القرآن کی نہ صرف بے لوث خدمات انجام دی ہیں بلکہ جنت مکانی صوفئ ملّت  حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کے حکم کی کبھی بھی کسی بھی حال میں رو گردانی کرنا سے باز رہنا اپنی سعادت سمجھا ہے اس لیے آج ہمارا فرض تھا کہ ہم حافظ محمد عرفان رضا کے عازم عمرہ ہونے پر ان کا خیر مقدم کریں.

اس موقع پر خطیب ملّت صوفی انیس احمد قادری ،حافظ محمد اسماعیل اشرفی ،حافظ ذاکر فیضی ،حافظ یاسین فیضی ،مولانا مختار اشرفی ،مولانا محمد یوسف چشتی ،ماسٹر قربان احمد ،حاجی خلیل پھنی والے ،محمد عارف نوری، مولانا عبدالرشید مجددی، برکتی مصطفی سر، ایوب سیٹھ، اجو سیٹھ ،امتیاز سیٹھ، اسرار سیٹھ، عبدالودود اشرفی، خالد انور امتیاز صابری، صوفی کلیم احمد صابری ،ریاض احمد عطر والا، محمد رمضان محمد عباس رفیق شاہ ،فاروق اینٹ والے، بخشو بھیا، عابد کاملی، جاوید اکمل، شفیق حسن، رفیق بھیا، محمد حسان، حامد بابا گروپ، صغیر رضوی، صاحبان نے پرجوش استقبال کیا.ایسی تحریری اطلاع ناظم اعلیٰ صوفی جمیل قادری ٹیلر نے جاری کی.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے