مالیگاوں / پولس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بموجب سٹی پولس اسٹیشن عملہ نے نیا پورہ محمڈن ٹیکسٹائل ، محمد علی روڈ کے قریب ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کی ہے ۔ اس کاروائی میں پولس عملہ نے مسافر بردار رکشہ نمبر ایم ایچ 41 اے ٹی 0086 میں بڑی مقدار میں فروختگی کیلئے لے جارہے گٹکا پان مسالہ کا ذخیرہ ضبط کیا ۔ رکشہ سمیت گٹکا کی مالیت کا اندازہ 2 لاکھ 66 ہزار بتایا گیا ۔ یہ کاروائی پانچ فروری کی صبح دس بجے کی گئی ، پولس نائیک وائے بی ٹھاکرے کی فریاد پر پولس نے سید سلیم سید عنایت 42 سالہ ساکن راجہ نگر اور یاسین سید پاشو 38 سالہ ساکن آزاد نگر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دفعہ 273/272/328/188 کے تحت کاروائی کی ۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات معاون پولس انسپکٹر پٹھارے کررہے ہیں ۔
0 تبصرے