مدھیہ پردیش کے کھرگون میں تین نوجوان نے پیار کی رنجش کے چلتے اپنے ساتھی کی جان لے لی ، زرائع کے مطابق اس نوجوان کو اسی کے دوستوں نے پہلے جنگل لے گئے اور کئی مرتبہ چاقو سے حملہ کر اس کا دردناک قتل کردیا گیا جس کے بعد ثبوت چھپانے کیلئے نوجوان کی لاش کو نہر میں بہا دیا گیا ۔ اتنا ہی نہیں انہوں میں زمین پر پڑے خون کے دھبے بھی دھو دیئے ۔ اس معاملے میں پولس نے دو سگے بھائیوں سمیت تین دیگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ملزمان کے پاس سے درآمد کیا گیا سامان
گرفتاری کے بعد ان کے پاس سے پولس کو تین موبائیل فون ، ایک موٹر سائیکل ، ایک کار ملی ، فی الحال پولس نے ملزمین کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا ہے ۔ پیار محبت کے چکر میں 19 سال کے گوتم نے اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ مل کر قتل کی یہ واردات انجام دی ہے ۔
زرائع کے مطابق ضلع مکھیالیہ سے تقریباً 40 کلو میٹر دور کسراود تھانہ علاقے کا یہ معاملہ بتایا گیا ، گزشتہ دنوں دس فروری کو گولا روڈ کے آس پاس واقع چھوٹی نہر میں ایک لاش پائی گئی تھی ، جس کے جسم پر خون لگا ہوا تھا اور ہاتھ کٹا ہوا تھا جس کے نشانات واضح طور پر نظر آرہے تھے ۔ ان سب کے بعد مزکورہ معاملے میں پولس کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
0 تبصرے