زرائع سے ملی خبر کے مطابق ناسک شہر کے سننر انڈسٹریل اسٹیٹ کی ایک کمپنی میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ، سننر کے مالیگاوں ایم آئی ڈی سی میں واقع اڈیما ارکنگس لمیٹیڈ میں زبردست دھماکہ ہوا اور آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں ۔ انڈسٹریل اسٹیٹ کی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی ۔ اس آگ سانحہ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی البتہ جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ تفصیل کے مطابق سب ملازمین وقت پر باہر آگئے تھے ۔
0 تبصرے