اشوک چوہان نے دیا کانگریس سے استعفیٰ

 

مہاراشٹر کانگریس: مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے ایم ایل اے کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ چوان اب بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔اس وقت اشوک چوہان کے ساتھ کانگریس کے 2 سے 4 ایم ایل اے ہیں۔ ان ایم ایل اے کے بھی بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس کارپوریٹر بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ بی جے پی مہاراشٹر سے اشوک چوہان کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ اشوک چوہان کے استعفیٰ سے پہلے ملند دیورا اور بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ صدیقی اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ دیورا شندے شیوسینا میں شامل ہو گئے ہیں۔ (جاری)👇

اشوک چوان نے کانگریس کیوں کہا الوداع؟

ذرائع کے مطابق اشوک چوان مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے سے ناراض تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے انہیں لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے کہا تھا۔ تاہم ا نہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔ نانا پٹولے کے اسمبلی اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے سے اشوک چوان بھی ناراض تھے، ان کا ماننا تھا کہ پٹولے کی وجہ سے ہی مہاراشٹر میں حکومت گری۔ ذرائع نے بتایا کہ اشوک چوہان نے پارٹی ہائی کمان سے کہا تھا کہ نانا پٹولے کو اسپیکر کے عہدے سے ہٹا کر انہیں مہاراشٹر کانگریس کا صدر بنایا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے