مسلم فریق کو بخوشی گیان واپی مسجد ہندوؤں کو سونپ دینا چاہیئے ۔ نریندر نند

 

وارانسی / کاشی سمیر ویپٹھا دھیشوار سوامی نرینددانند سرسوتی نے کہا کہ وارانسی ضلع جج کے زریعے گیان واپی احاطے کے جنوب میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے کے اندر مبینہ طور سے وراجمان مورتیوں کی پوجا کرانے کا نظم کرانے کی ہدایت کے بعد اب مسلم فریق کو اسے بخوشی ورغبت ہندوؤں کو سونپ دینا چاہیئے ۔ سوامی نرینددانند نے ماگھ میلہ واقع تیرونی شاہراہ پر واقع شیور میں کہا کہ ماتا شرنگار گوری کی مستقل پوجا کا وارانسی عدالت کا فیصلہ سچ کی جیت ہے ۔ عدالت کو مستقل سماعت کرتے ہوئے گیان واپی معاملہ کا پوری طرح سے تصفیہ کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم فریق کو بھی از خود آگے آکر گیان واپی مسجد میں نماز بند کر کے پورا احاطہ ہندوؤں کو سونپ دینا چاہیئے۔ جس سے سماج میں ہم آہنگی اورملک میں یکتا اور سالمیت بنی رہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے