مالیگاوں/ گزشتہ روز رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر رویند جادھو سے ملاقات کی ہارون انصاری ہاسپٹل میں حاملہ خواتین اور ڈلیوری کیلئے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی خاص طور پر ڈلیوری کیلئے آنے والی خواتین کو حلیے بہانے سے سول ہسپتال اور سول ہسپتال سے دھولیہ ریفر کردیا جاتا ہے اس اسطرح کے بیشتر معاملات کی نشاندہی پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے کمشنر رویند جادھو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہارون انصاری ہاسپٹل میں ڈاکٹر اور اسٹاف بغیر کسی ٹھوس وجوہات کے اسطرح کی حرکت کررہے ہیں جس سے خواتین کو بے حد پریشانی ہورہی ہے اگر ایسے میں کسی خاتون کی جان پر بن آئے گی تو ہاسپٹل اسٹاف اس کی زمہ داری لے گا؟
کمشنر موصوف ہاسپٹل اسٹاف کو سخت ہدایت دیں اور اسطرح کے معاملات پر روک لگائیں ساتھ ہی ساتھ ہارون انصاری ہاسپٹل میں سبھی کمیوں کو دور کیا جائے مزید آگے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب نے ایمبولینس کے کرایہ میں تخفیف کو لیکر کہا کہ شہر کا اکثریتی طبقہ جھونپڑپٹی میں رہتا ہے روزانہ کماتا ہے تو کھاتا ہے ۔ایسےکسی مریض کو چیک اپ یا کسی دوسرے دواخانے میں ریفر کرنے کیلئے کارپوریشن کی ایمبولینس کی خدمت حاصل کرنا اس معنی میں دشوار ہے کہ شہر کی پرائیویٹ اور نجی ایمبولینس کے کرایے سے زیادہ کارپوریشن کی ایمبولینس کا کرایہ فی کلو میٹر تیرہ روپیہ ہے جبکہ پرائیویٹ یا نجی ایمبولینس کا کرایہ آٹھ تا دس روپیہ فی کلو میٹر ہے ۔ اب ایسے میں غریب اور مزدور طبقہ کہاں جائے گا ۔کارپوریشن کمشنر اس جانب توجہ دیں اور کارپوریشن کی ایمبولینس کا کرایہ ڈھائی روپیہ فی کلو میٹر کریں ۔ اس اہم مدعے پر بات چیت کے وفد میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ حاجی یوسف الیاس صاحب ،سابق کارپوریٹر ساجدعبدالرشید ، ڈاکٹر ارشد یوسف الیاس، حاجی خالد سکندر و دیگر موجود تھے ۔
0 تبصرے