مسلم کنبہ نے سات پولیس اہلکاروں کی بچائی جان، ہلدوانی تشدد میں ایک فیملی ایسی بھی، نماز چھوڑ کر کیا یہ کام

 

ہلدوانی: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے ہلدوانی کے ملک باغیچہ میں انہدامی کارروائی کرنے کیلئے گئی ٹیم پر اچانک پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعے نے تشدد کی شکل اختیار کر لی۔ اس دوران ایک مسلمان خاندان ایسا بھی تھا جس نے 7 پولیس والوں کی جان بچائی۔ جمعرات کو شرپسندوں نے ونبھول پورہ تھانہ علاقہ میں سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران ایک خاندان نے نماز چھوڑ کر پانچ سے سات پولیس اہلکاروں کی جان بچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے خاندان کی شرپسندوں سے جھڑپ بھی ہوگئی۔ موقع پر پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے پولیس اہلکاروں کو بحفاظت باہر نکالا اور لواحقین کو بھی سیکورٹی بھی کی۔ علاقے کی 17 سے زیادہ گلیوں میں سیکورٹی فورسز پر پتھراو ہوئے۔ اس دوران تقریباً 7 پولس اہلکار بچتے ہوئے گوپال مندر کے آس پاس پہنچے اور محفوظ جگہ کی تلاش کرنے لگے۔

اسی دوران ایک بچے نے ایک گھر کی کھڑکی سے باہر پولیس والوں کو دیکھا اور گھر والوں کو بتایا۔ اس کے بعد گھر کے ایک فرد نے دروازہ کھولا اور پھر سبھی پولیس اہلکاروں کو گھر کے اندر بلا لیا۔ پولیس اہلکار تقریباً چار گھنٹے تک اس گھر میں رہے۔ اس دوران جب شرپسندوں کو گھر میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ گھر میں گھس گئے۔ مگر اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ تب تک ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سبھی پولیس اہلکاروں کو بحفاظت باہر نکالا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے