مالیگاوں / گزشتہ دن بروز جمعہ 9 فروری 2024 کو مالیگاؤں فیسٹیول آل مالیگاؤں دھولیہ ایولہ تینوں شہروں کے سیکنڈری اسکولوں کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جس میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری رائل یونیورسل اسکول سی بی ایس سی مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹر کے طالب علم وجدان اکمل شیخ عزیز نے اپنی خداداد صلاحیتوں و فن خطابت کا مظاہرہ پیش کرکے چہارم انعام حاصل کیا اس تقریر کو ان کے والد عزیز اعجاز سر نے تحریر کیا ہے۔
اس عظیم کامیابی پر خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے چئیرمین عالیجناب رضوان عبدالمطلب شیخ صاحب نے وجدان اکمل سمیت ہیڈماسٹر و اسٹاف رائل یونیورسل اسکول اور بچے کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ادارہ سچ بات بھی وجدان اکمل و عزیز اعجاز سر و متعلقین کو مبارکباد پیش کرتا ہے
0 تبصرے