شیوسینا نیتا کو گولی مارنے والا بی جے پی کا ایم ایل اے گرفتار : ایس آئی ٹی کریگی جانچ

 

مہاراشٹر کے الہاس نگر میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ اور ان کے ایک ساتھی نے شندے دھڑے کے لیڈر مہیش گائیکواڑ کو تھانے کے اندر گولی مار دی۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کرانے جمعہ کی رات تقریباً 10 بجے ہل لائن پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ یہاں سب سے پہلے ان کی بحث ہوئی۔ اس کے بعد گنپت نے انسپکٹر کے سامنے مہیش پر 6 راؤنڈ فائر کئے۔

دو گولیاں مہیش کو لگیں اور دو گولیاں اس کے ساتھی راہول پاٹل کو لگیں۔ تھانے میں کہرام مچ گیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے کو رات کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہفتہ (3 جنوری) کی صبح ایم ایل اے سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس ٹی ائی) تشکیل دی گئی ہے۔شیو سینا (ادھو دھڑے) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ملزم نے وزیر اعلیٰ کا نام لیا ہے، اس لیے انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔(بقیہ)👇

جائیداد کا تنازعہ ہے۔

کلیان ایسٹ کے دوارالی کمپلیکس میں موجود جائیداد کے مالکانہ حقوق کو لے کر بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ اور مقامی لوگوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ علاقے کے لوگ شیوسینا کے سٹی چیف مہیش گائیکواڑ سے رابطے میں ہیں۔31 جنوری کو بھی زمین کے تنازع پر ایم ایل اے گنپت اور مہیش گائیکواڑ کے لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ اس تنازعہ کی وجہ سے بی جے پی ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ اپنے بیٹے ویبھو اور حامیوں کے ساتھ شکایت کرنے الہاس نگر کے ہل لائن پولیس تھانے پہنچے۔دوسری طرف مہیش بھی اپنے لوگوں کے ساتھ تھانے پہنچ گیا تھا۔ انسپکٹر کیبن میں دونوں پارٹیوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا اور بی جے پی ایم ایل اے نے مہیش پر گولی چلا دی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے