مالیگاوں : مسلمانوں کو بھی ریزرویشن ملنا چاہیئے - مجلسی ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی

 

مالیگاوں  : آج بروز منگل 20 فروری مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے ، وہیں آج ریاست مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے مراٹھا ریزرویشن کو منظوری دی ، مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سینٹرل کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ کہا کہ اگر مراٹھا سماج کو دس فیصد ریزرویشن دیا جارہا ہے تو مسلم سماج کو بھی ریزرویشن ملنا چاہیئے ، بقول ان کے ، ہم نے بھی ہاؤس میں مراٹھا ریزرویشن فیصلے پر اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے ریاستی حکومت کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ملک میں سب کا ساتھ اور سب کے وکاس کی بات کی جاتی ہے تو مسلمانوں کو بھی دس فیصد ریزرویشن ملنا چاہیئے ، ہم مراٹھا ریزرویشن سے متعلق متفق ہیں ، کیوں کہ مسلمانوں کے بعد مراٹھا سماج میں روزگار اور تعلیم کی زیادہ کمی ہے اسلئے مراٹھاوں کو ریزرویشن ملنا ان کا حق تھا ، اتنا ہی نہیں ریزرویشن میں جتنا حق ان کا تھا اتنا ہی مسلمانوں کو بھی ہے ۔ کیوں کہ ریاست کے مسلمانوں میں بھی روزگار اور تعلیم کی لائن سے بہت برے حالات نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں مسلمانوں کو بھی ریزرویشن ملنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے