کلکتہ / مالدہ ضلع میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی کی کار پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ۔ راہل گاندھی بہار کے کٹیہار ضلع سے مالدہ میں داخل ہوئے ہیں۔ کار میں سوار سدھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کالی گالی پر کسی نے اینٹ سے حملہ کیا جسکی وجہ سے شیشہ ٹوٹ گیا ہے ۔ معلوم ہوکہ بنگال میں راہل گاندھی کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بنگال میں انٹری ہونے کے بعد انہیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ معلوم ہوکہ کوچ بہار میں راہل گاندھی کو یاترا کرنے کی اجازت نہیں تھی ، دراصل بنگال حکومت کا دعویٰ ہیکہ چونکہ وزیر اعلی ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر ہیں اسلئے راہل گاندھی کو سرکاری گیس ہاؤس فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔
0 تبصرے