اتراکھنڈ حکومت کے زریعے تشکیل دی گئی یونیفارم سول کوڈ ایکسپرٹس کمیٹی نے اپنی ڈرافٹ ریپورٹ وزیر اعلی لشکر سنگھ کو سونپ دی ہے ۔ یو سی سی کمیٹی کے چیئرمین جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی نے ڈرافٹنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ چیف سیوک سدھن میں منعقد ایک تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو یو سی سی کی مسودہ رپورٹ پیش کی ۔اطلاعات کے مطابق کل کابینہ میں یو سی سی ڈرافٹ کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری ملنے کے بعد اسے 6 فروری کو اسمبلی میں پیش کئے جانے کی امید ہے ۔
اس دوران جسٹس رنجنا دیسائی ، شتروگھن سنگھ ، اجئے مشرا ، سریکھا ڈنگوال ، منوگوڑ اور پردیپ کوہلی کمیٹی میں موجود تھے ۔ کمیٹی کے زریعے ڈرافٹ سونپے جانے کے بعد پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ یو سی سی نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بنے گا ۔ ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرنے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ اسمبلی سیشن میں اس ڈرافٹ کو ایوان کے ٹیبل پر رکھا جائیگا ۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ لمبے وقت سے ہمیں اس ڈرافٹ کا انتظار تھا ، آج ہمیں ڈرافٹ مل گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتراکھنڈ کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ہم یکساں سول کوڈ کیلئے قانون بنائیں گے ۔ اس ڈرافٹ کا جائزہ لینے کے بعد جو بھی ضروری چیزیں ہیں اسے مکمل کر کے اسمبلی سے قانون لائیں گے ۔ غور کیا جارہا ہیکہ اس مسودے میں لڑکیوں کی شادی کی عمر بڑھانے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے ۔
0 تبصرے