مالیگاوں : ایم ایل اے مفتی اسمعیل کی بہترین کارکردگی سے مخالفین میں زبردست بوکھلاہٹ ، کام روکنے کا ہر ممکن حربہ کیا جارہا ہے استعمال

 

 مالیگاوں / مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمعیل قاسمی کے شہر بھر میں تعمیری کاموں کو لیکر کیا کچھ رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ، اور سیاسی چھچھںد کی جارہی ہیں ، اس کو لیکر مفتی اسمعیل قاسمی کے کاموں کے اہم زمہ دار محمد حسین انصاری نے زرائع کو بتایا کہ مفتی اسماعیل قاسمی نے شہری عوام کے گمان سے زیادہ ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے اور کاموں کی منظوری کروارہے ہیں۔ جن میں گارڈن ، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر کئی کام کاج شامل ہیں ۔ وہیں بتایا جارہا ہیکہ آئندہ دنوں ہونے والے بجٹ اجلاس میں شہر کی عوام کیلئے ایک خوشخبری رہیگی جس میں کئی سالوں سے التواء کا شکار رہے ترقیاتی کاموں کو منظوری کے ساتھ حکومت کی جانب سے فنڈ بھی دستیاب ہوگا ۔

مخالفین مسلسل کارپوریشن کمشنر پر اپنا دباؤ بنا رہے ہیں

زرائع کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مخالفین میں زبردست بوکھلاہٹ مچی ہوئی ہے ۔ جب انہیں ہر کام کی منظوری مل رہی ہے اور ہر کام بخوبی مکمل بھی ہورہا ہے تو یہ مخالفین اب مالیگاوں کارپوریشن کے نئے کمشنر رویندر جادھو پر اپنا دباؤ بنارہے ہیں اور منظور ہونے والے کاموں پر اسٹے لگوانے کیلئے زور دے رہے ہیں۔ معلوم ہوکہ مستقبل قریب میں مفتی اسمعیل قاسمی مزید کچھ کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے والے تھے لیکن مخالفین کی حرکت سے وہ کاموں پر اسٹے لگ لگ گیا ہے ۔ معلوم  ہوکہ آئندہ دنوں میں راجیہ سبھا کا الیکشن ہوگا جس کے مد نظر ضابطہ اخلاق کے نفاذ میں  کام کاج کرنا مشکل ہوگا اسلئے عوام اس بات کا بھی دھیان رکھیں۔ اس طرح کی معلومات زرائع سے موصول ہوئی ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے