نئی دہلی : انگلینڈ کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ گجرات کے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ میچ 15 فروری سے شروع ہوگا جو 19 فروری تک جاری رہے گا۔ اس سے پہلے خبر آرہی کہ جسپریت بمراہ تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ کو تیسرے ٹیسٹ کے لئے بریک دیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ تیسرے میچ میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ بمراہ کو راج کوٹ ٹیسٹ کے لئے آرام دیا جائے۔ ان کی نظر آخری دو ٹیسٹ کھیلنے پر ہوگی۔ اگر ایسا ہوا تو محمد سراج کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ سراج نے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا تھا۔ بمراہ نے ہندوستان کے لیے ایسے وقت میں وکٹ حاصل کی جب ٹیم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ میچ کا رخ ٹیم انڈیا کی طرف موڑنے کے لیے انہیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ دوسرے میچ میں بمراہ نے 91 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پہلے میچ میں بھی بمراہ نے شاندار گیند بازی کی تھی اور کل 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کی ممکنہ پلیئنگ: یشسوی جیسوال، روہت شرما (کپتان)، رجت پاٹیدار/ وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریکر بھرت، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، مکیش کمار اور محمد سراج ۔
0 تبصرے