جس نے اویسی کو دیا تھا 15 سیکینڈ کا چیلنج ، آج اسی کی عوام نے ۔۔۔

 

امراوتی : مہاراشٹر کے امراوتی سے چونکا دینے والی خبر آرہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی امیدوار نونیت کور رانا ہار گئی ہیں۔ امراوتی میں نونیت کا مقابلہ مہاوکاس اگھاڑی کے کانگریس لیڈر بلونت وانکھڑے سے تھا۔ اس مقابلہ میں بلونت وانکھڑے نے امراوتی سے نونیت کو شکست دیدی ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان مقابلہ بہت ٹکر والا تھا۔ کبھی نونیت لیڈ کر رہے تھے اور کبھی بلونت۔ لیکن عوام نے بالآخر بلونت کا انتخاب کیا۔ بتادیں کہ امراوتی سیٹ پر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ 26 اپریل کو ہوئی ووٹنگ میں کل 63.67 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا۔ اگرچہ امراوتی سیٹ سے کل 37 امیدوار میدان میں تھے، لیکن اصل مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں کے درمیان تھا، جس میں کانگریس امیدوار نے بازی مار لی ۔(جاری)

بتادیں کہ 2019 کے انتخابات میں نونیت رانا نے شیوسینا (غیر منقسم) امیدوار آنندراؤ اڈسول کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں انہوں نے نریندر مودی حکومت کی حمایت کردی تھی۔ حالانکہ 2014 میں انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑا تھا، جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ امراوتی لوک سبھا سیٹ کئی بار شیو سینا کے پاس رہی ہے، لیکن یہاں سے بی جے پی کبھی جیت نہیں پائی ہے۔ نونیت نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار کمل کو کھلانے کی ذمہ داری تھی۔ تاہم اس بار بھی امراوتی سے بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔(جاری)

۔15 سیکنڈ کے بیان سے آئی تھی سرخیوں میں

انتخابی مہم کے دوران بی جے پی امیدوار نونیت رانا نے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی کو نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ اگر صرف 15 سیکنڈ کے لیے پولیس کو ہٹا دو تو ہم دکھائیں گے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ دراصل اکبرالدین نے برسوں پہلے اپنے ایک بیان میں لا اینڈر آرڈر کو کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پولیس کو 15 منٹ کے لیے ہٹادیا جائے تو ہم دکھادیں گے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔اسی بیان پر نونیت نے بھی 15 سیکنڈ دینے کا چیلنج کیا تھا۔ بعد میں اپنی وضاحت میں نونیت نے ایسا ہی کہا تھا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے