لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے قائدین کی ایک جائزہ میٹنگ بلائی تھی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وہ اسمبلی انتخابات سے قبل دو مرحلوں میں پوری ریاست کا دورہ کریں گے۔ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی عہدیداروں کو تمام 288 سیٹوں پر تنظیم کو مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے اس میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی ایم وی اے میں رہ کر ہی اسمبلی انتخابات لڑے گی۔(جاری)
ادھو ٹھاکرے نے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ اسمبلی انتخابات مہاویکاس اگھاڑی کی قیادت میں ہی لڑے جائیں گے۔ انہوں نے اپنی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ سیٹوں کی تقسیم کی فکر نہ کریں اور صرف تنظیم کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔ پارٹی لیڈروں کی میٹنگ میں انہوں نے ایم وی اے کے ساتھ مل کر ریاستی اسمبلی کی 288 میں سے 185 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔
0 تبصرے