مالیگاوں : دن دھاڑے 19 لاکھ کی چوری کر فرار ہوئے بدمعاش

 

مالیگاوں / پولس کنٹرول روم سے حاصل تفصیلات کے مطابق شہر کے کیمپ پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع جئے ہند کالونی پلاٹ نمبر 9 سروے نمبر 142 دھن دھائی بنگلے میں گزشتہ روز 27 جون کو صبح گیارہ بجے سے شام بجے کے درمیان دن دھاڑے بڑے پیمانے پر نقب زنی کرتے ہوئے 19 لاکھ کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر چوروں نے راہ فرار اختیار کرلی ہے ۔ (جاری) 

اس معاملے کی شکایت سنکر پاسارام کھیرنار جو سبکدوش استاد ہیں اور مذکورہ بنگلے رہائش پذیر ہیں ، انہوں نے کیمپ پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا ، اطلاع ملتے ہی شہر اے ایس پی انیکیت بھارتی اور کیمپ سمکسیر علاقے کے ڈی وائے ایس پی سورج گنجاڑ اور کیمپ پولس اسٹیشن کے اعلیٰ آفیسر نے موقع واردات پر حاضری لگاتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ تفصیل میں بتایا گیا کہ چور گھر کے مین گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے بیڈ روم میں رکھے لوکھنڈی کباٹ اور لاکر توڑ کر سونے چاندی کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر کے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ کل 19 لاکھ 19 ہزار 400 روپئے کے مال و اسباب پر ہاتھ صاف کیا گیا ۔ پولس اس تعلق سے جانچ میں مصروف ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے