مودی 3.0 کابینہ کا پہلا بڑا فیصلہ، غریبوں کیلئے بنیں گے 3 کروڑ گھر، بجلی ، پانی اور گیس کنیکشن ملے گا

 
نئی دہلی : حلف برداری کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ غریبوں کے لیے سب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے دیہات اور شہروں میں رہنے والے غریبوں کے لیے 3 کروڑ گھر بنانے کے فیصلے کی منظوری دی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی مے) کے تحت 3 کروڑ دیہی اور شہری مکانات کی تعمیر کے لیے حکومت مدد فراہم کرے گی۔ ان گھروں میں بیت الخلا، ایل پی جی کنکشن، بجلی کا کنکشن اور نل کنکشن بھی دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں غریبوں کے لیے 4.21 کروڑ گھر بنائے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے