راہل گاندھی کا نریندر مودی پر طنز !! مودی کا سینہ پہلے 56 انچ کا تھا اب 32-35 انچ کا ہوگیا ہے

 

راہل گاندھی نے نیٹ اور این ای ٹی - یو جی سی امتحان کے تنازع پر جمعرات 20 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی پر بڑا حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر نریندر مودی بھارت میں پیپر لیک ہونے کو نہیں روک پا رہے ہیں اور نہ ہی روکنا چاہتے ہیں۔ راہل نے یہ بھی کہا- پیپر لیک ہونے کی وجہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام پر بی جے پی کی مادر تنظیم نے قبضہ کر لیا ہے۔ جب تک اسے تبدیل نہیں کیا جاتا، پیپر لیک ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مودی جی نے ایسا ہونے دیا ہے جو کہ ملک مخالف سرگرمی ہے۔ پہلے وزیر اعظم کا سینہ 56 انچ تھا، اب 32-35 ہو گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے