جلد ہی آنے والے ہیں پاورلوم صنعت کے اچھے دن ! ریاستی حکومت ٹیکسٹائل سے جڑی کئی اہم سہولیات پر لگا سکتی ہے مہر

 

ریاستی حکومت کے وزیر مالیات اجیت دادا پوار نے گزشتہ روز ریاستی اسمبلی اجلاس میں سال 2024-25 کا سالانہ عام بجٹ پیش کیا ہے۔اس عبوری بجٹ نے ریاست کے کئی گوشوں کیلئے بڑے پیمانے پر سہولیات اور امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ کھیتی کے بعد سب سے زیادہ روزگار دینے والا اور ملک میں سب سے زیادہ پاور لوم صنعت کو وصعت دینے والی ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بھی اچھا سپوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ (جاری)

ریاستی حکومت کے بجٹ کے حوالے سے جو تفصیلات مل رہی ہے اس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے 1200 کروڑ روپئے سالانہ بجلی سبسڈی و سہولت کا اعلان برقرار رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ خدشہ تقریباً کم ہوگیا ہیکہ مستقبل قریب میں پاورلوم بنکروں کو بجلی سبسڈی نہیں مل سکے گی ۔ البتہ ریاستی حکومت نے پارلیمنٹ چناؤ سے قبل اپنی کابینہ میٹنگ میں ریاست کے پاور لوم بنکروں کو مزید اضافی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا اس کے تحت حکومت نے ایک جی آر بھی جاری کیا تھا ، کہ 27 ہارس سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو مزید 1 روپیہ اضافی سبسڈی دی جائیگی ۔ وہیں 27 ہارس پاور سے زیادہ کنکشن رکھنے والے بنکروں کیلئے 75 پیسے اضافی سبسڈی کی رعایت کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی ریاستی محکمہ کے ٹیکسٹائل محمکہ نے اضافی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے ان لائن ، یا آف لائن رجسٹریشن کی شرط بھی عائد کر دی تھی ۔ (جاری)

ریاستی حکومت کے بجٹ کے حوالے سے یہ کہا جارہا ہیکہ اضافی سبسڈی کیلئے ان لائن یا آف لائن رجسٹریشن کی شرط آئندہ چند دنوں میں ختم کی جاسکتی ہے اور جو پاورلوم بنکروں بجلی کی سبسڈی حاصل کررہے ہیں اس فیصلے کے تحت انہیں اضافی سبسڈی حاصل ہوسکے گی ۔ وہیں پاورلوم مراکز کیلئے کئی مسائل کی یکسوئی اور مزید سہولت کیلئے پرکاش اواڑے اور حال ہی میں قائم کی گئی دادا بھسے کی قیادت میں جائزہ کمیٹی کی سفارشات پر بھی عمل در آمد کرنے کا عندیہ لیا گیا ہے ۔ جس کی رو سے کئی پاورلوم مراکز پر منی ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کی سفارش جو کمیٹی نے کی ہے اس کا اعلان حکومت کابینہ میٹنگ میں کرنے کی تیاری میں ہے ۔(جاری)

فی الحال بجٹ میں 1200 کروڑ روپیہ سبسڈی کیلئے رکھا گیا ہے ۔ چھوڑے ٹیکسٹائل پارک کیلئے ٹیکسٹائل شعبے کا مطالعہ اور جائزہ ، تحقیق کے تناظر میں اقدامات اٹھائے جائینگے اسطرح کی تفصیل بجٹ کے بعد دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا گیا ہیکہ ریاستی حکومت کا یہ بجٹ ٹیکسٹائل شعبے کیلئے بھی اچھا ہے ۔ملی تفصیل میں بتایا گیا فی الحال ریاستی حکومت نے ٹیکسٹائل شعبے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے