جموں کے کٹھوعہ میں دہشت گردانہ حملہ، سیکورٹی فورسیز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا، سرچ آپریشن جاری

 

جموں : جموں و کشمیر میں ایک بار پھر دہشت گرد سر اٹھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ریاسی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ابھی تلاشی مہم چل ہی رہی تھی کہ کٹھوعہ علاقے میں دہشت گردوں نے پھر سے گھنونی حرکت کی ہے۔ شدید گولہ باری کی ہے۔ حالانکہ سیکورٹی فورسز تیار مستعد تھے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں تین دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر ہے۔(جاری)

ایک اہلکار کے مطابق کم از کم دو سے تین دہشت گردوں کو ہیرا نگر سیکٹر کے سیدہ سکھل گاؤں کے آس پاس شام 7:45 بجے کے قریب دیکھا گیا۔ وہ زبردستی ایک گھر میں گھسے اور پانی مانگا۔ ایک باپ بیٹا جو گھر میں موجود تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔(جاری)

خیال رہے کہ ہفتہ کو ریاسی ضلع میں یاتریوں کو لے کر جارہی ایک بس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، جس کی وجہ سے بس گہری کھائی میں گر گئی تھی۔ اس واقعہ میں 9 یاتریوں کی موت اور 33 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے ۔دہشت گردی کا یہ واقعہ جموں و کشمیر کے ریاسی علاقے میں پیش آیا تھا۔ شیو کھوڑی مندر میں درشن کے بعد عقیدت مند ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے بس کے ذریعے کٹرہ جا رہے تھے۔ جیسے ہی بس جنگلاتی علاقے میں پہنچی تو گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے بس پر تیزی سے فائرنگ شروع کردی تھی ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے