مالیگاوں شہر میں نئی تعمیر کی جانے والی شاہراؤں پر تیز رفتاری سے لوگ ٹو وہیلر فور وہیلر چلاتے نظر آرہے ہیں۔ شہریان کو احساس ہوا کہ ایسی سڑکوں اور ایسے اہم چوک چوراہوں پر اسپیڈ بریکر ہونا چاہیئے ۔ اور اسی کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں تعمیر مولانا ابو الکلام آزاد روڈ ، مشاورت چوک سے خانقہ اشرفیہ سمیت جانے والی اس شاہرہ پر تقریبا ایک درجن بریکر بنا دیئے گئے ہیں۔ اس روڈ پر دیکھا گیا کہ ہندوستان والا کے پاس ، سلیمانی مسجد ، ادریس چکن ، میٹرو سوئٹس ، جامعتہ الصالحات ، جونا آزاد نگر پولس اسٹیشن سمیت اسطرح کل ایک درجن کے قریب عجیب و غریب اسپیڈ بریکر تعمیر کئے گئے ہیں ۔ (جاری)
آپ نے دیکھا ہوگا کچھ بریکر اس قدر اونچے بنائے گئے ہیں کی یہاں سے ایمبولینس ، فائر گاڑی اور بزرگوں کو گذرنے میں دقت کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ بلکہ عام شہریان کو بھی شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ مطالبہ ہیکہ شہر میں جتنے بھی غیر قانونی بریکر ہیں اسے نہ صرف ختم کیا جائے بلکہ اس طرح بریکر بنانے والوں پر بھی قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے ۔
0 تبصرے