شرد پوار کی اس چال سے سب حیران !!!...

 

نئی دہلی : ایسا لگتا ہے کہ این سی پی کے سربراہ اجیت پوار نے چچا شرد پوار سے پنگا لے کر اپنے سیاسی کیریئر کے ساتھ کھیلواڑ کرلیا ہے۔ شرد پوار انہیں کسی بھی حالت میں معاف کرنے کو تیار نظر نہیں آرہے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات میں اجیت پوار کو بری طرح گھیرنے کے بعد انہوں نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے۔ شرد پوار نے ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ دیوالی سے پہلے اکتوبر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔(جاری)

بارامتی شرد پوار کا اپنا گڑھ رہا ہے۔ یہ اجیت پوار کا گڑھ بھی ہے۔ لیکن لوک سبھا انتخابات میں اجیت پوار نے بارامتی سے اپنی اہلیہ سنیترا پوار کو میدان میں اتار کر سینئر پوار کو سیدھا چیلنج پیش کیا تھا۔ حالانکہ شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے نے یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس جیت نے ثابت کر دیا کہ بارامتی شرد پوار کے علاوہ کسی کی نہیں سنتی۔ اب بارامتی اسمبلی سیٹ پر انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ اجیت پوار یہاں سے ایم ایل اے ہیں۔ سپریا سولے نے بارامتی علاقے سے لوک سبھا انتخابات میں اچھی برتری حاصل کی تھی۔

اب توقع ہے کہ بارامتی اسمبلی میں ایک بار پھر پوار اور پوار کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ این سی پی شرد چندر پوار کی پارٹی سے امیدوار کے طور پر یوگیندر پوار کے نام پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ یوگیندر پوار کے کارکنوں نے شرد پوار سے ملاقات کی ہے۔ کارکنوں نے شرد پوار سے مطالبہ کیا کہ پارٹی بارامتی اسمبلی انتخابات میں یوگیندر پوار کو موقع دینا چاہئے۔(جاری)

سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار بارامتی کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بھتیجے یوگیندر پوار کے 70 کارکنوں نے ان سے ملاقات کی۔ کارکنوں نے شرد پوار سے مطالبہ کیا کہ یوگیندر پوار کو بارامتی اسمبلی حلقہ سے پارٹی کا امیدوار بنایا جائے۔ اس لئے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ شرد پوار کیا فیصلہ لیتے ہیں۔ یوگیندر پوار اجیت پوار کے بڑے بھائی سری نواس پوار کے بیٹے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس بار شرد پوار بارامتی اسمبلی میں اپنے بھتیجے اجیت کو ان کے بھتیجے یوگیندر سے ہرانے کی تیاری کر سکتے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے