مالیگاوں: بقرعیدکے تینوں دن تمام سہولیات مہیا کرنے کی ملی منظوری

 

مالیگاؤں(پریس ریلیز)عیدالاضحی کے تہوارکومدنظررکھتے ہوئے شہرعزیزکے اہم شوسل ورکراحمدبن عبدالعزیز نے عبدالعزیز مستری روڈشوسل کمیٹی وادارہ پاسبان محمدیہ وادارہ سیف اللہ خالد بن ولید گلشن محمدیہ ومحمدیہ ستارہ وغیرہ اداروں کلبوں کے مطالبات کومدنظررکھتے ہوئے کارپوریشن کے کمشنروپرشاشک رویندرجادھوسرصفائی چیف انسپکٹراقبال احمدشیخ گیرج محکمہ کے انچارج ودیگر آفیسران میں خصوصاشہبازباغبان راجوہنومان جگتاپ نثارستارشاہ صاحبان کویادداشت دیکرمطالبہ کیا تھاکہ بقرعیدکے تینوں دنوں میں ٹریکٹر گھنٹہ گاڑیوں کا اضافہ کیاجائے ملازمین کے اضافے کے ساتھ ساتھ صبح 6/بجے سے لے کرشام 7/بجے تک ان کی ڈیوٹی رکھی جائے فضلات وآلات کے اٹھوانے میں کوتاہی نہ برتی جائے صحت وصفائی پرتوجہ مرکوزکی جائے اورجراثیم کش دواؤں کاچھڑکاؤکیاجائے لھذاکارپوریشن کے تمام ہی اعلی عہدیداران نے ان تمام ہی کاموں کوبحسن وخوبی انجام دینے اورہماری تحریری یادداشت کومنظوری دیتے ہوئے عمل آوری ہونے اورکام کرنے کاتیقن دیایادرہیکہ احمدبن عبدالعزیزکی یادداشت پرگذشتہ کئی سالوں سے صفائی عملہ  اورگیرج محکمے کے ذمہ داران اپنی خدمات برابر انجام دے رہے اوردیتے آئے ہیں جس کی سراہنا عوام کی طرف سے کی جارہی ہے صفائی محکمہ اورگیرج محکمہ کے آفیسران کاکہناہے کہ تینوں دن شہرعزیزپرمکمل توجہ دی جائیگی بس تمام ہی گھان کچراگٹروں میں نہ ڈالتے ہوئے بالٹی میں جمع کرکے ٹریکٹر گھنٹہ گاڑی میں ڈالیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے