مالیگاوں کے ہر وہاٹس ایپ گروپس میں یہ پوسٹ ہوئی وائرل ، جانیئے ایسا کیا ہے اس وائرل پوسٹ میں ؟؟؟

 

ہمیشہ سے متحرک رہنے والے مالیگاوں شہر گرین ڈرائیو کے صدر کلیم یوسف عبداللہ نے شہر بھر کے وہاٹس ایپ گروپس میں ایک پوسٹ کو وائرل کیا ہے۔ جس میں شہر کی کارپوریشن ، مقامی سیاسی لیڈران کی ناکام کارکردگی کو کم لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔  ان کی اس پوسٹ سے شہر کے نوجوان اور پڑھے لکھے طبقے میں خوشی دیکھی جارہی ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں وائرل ہونے والی پوسٹ میں کیا لکھا ہے (جاری)

لیڈروں کی 100 فیصد کامیاب نمائندگی :
شادیوں میں ، میت میں ، پنچائیت میں ، کسی کی بکری یا جانور چوری ہونے پر ، لوگوں کے گھریلو جھگڑوں اور آپسی معاملات میں ، افتتاحی تقریبات میں ، مشاعروں میں ، طرح طرح کے فضول پروگراموں میں

لیڈروں کی 100 فیصد ناکام نمائندگی

شہر کے ڈیولپمنٹ میں ، میونسپل کارپوریشن میں ، واٹر گریس کچرا کمپنی کی نا اہلی اور بدعنوانی پر ، دگوجۓ کمپنی کی گٹروں کی صفائی اور دواؤں کے چھڑکاؤ میں نا اہلی پر ، آنند کنسٹرویل و دیگر کمپنیوں کی باندھ کام وبھاگ میں سیکڑوں کروڑ کی بدعنوانیوں، ادھروے اور خراب کاموں پر۔۔۔کارپوریشن شجرکاری اور گارڈننگ محکمہ میں بدعنوانیوں پر۔۔۔ ، عوامی مسائل پر۔۔۔ ، تقریباً ہر تعمیراتی کام میں۔۔۔

(وائرل وہاٹس ایپ پوسٹ کلیم یوسف عبداللہ) - صدر مالیگاوں گرین ڈرائیو

۔🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے