میں دوبارہ اسمبلی چناؤ مجلس کے ٹکٹ سے ہی لڑونگا !!! ہم ہمارے کام کاج سے مطمعین ہیں

 

مالیگاوں / مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ میں مجلس کا ایم ایل اے ہوں اور اگلے اسمبلی چناؤ میں مجلس کے ٹکٹ پر ہی امیدواری کرونگا ، موصوف نے کہا کہ شہر بھر کے مسائل کی یکسوئی ، کام کاج اور عوامی نمائندگی پر مجھے اطمینان ہے ، اس طرح کا بیان انہوں نے ایک میڈیا رپوٹر سے گفتگو کے دوران کہا ہے ، معلوم ہوکہ اسمبلی چناؤ کی آہٹ ، ووٹر لسٹ کا کام اپڈیٹ کرنا ، وہیں 25 جون یعنی کل سے مرکزی الیکشن کمیشن کا ریاستی اسمبلی چناؤ کے انعقاد کا جائزہ لینا اس تناظر میں موصوف نے کہا کہ سال 2019 میں انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر اسمبلی چناؤ لڑا تھا ، اور مالیگاوں شہر کی تاریخ میں کسی بھی ایم ایل اے کو پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل ہوئی تھی ۔ شہریان نے جس اعتماد اور بھروسے سے مجھے کامیاب کیا تھا گذرے پانچ سال عوامی کام کاج کو لیکر فی الحال میں اطمینان محسوس کررہا ہوں ۔ (جاری)

موصوف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سال 2019 کے اسمبلی چناؤ میں کامیابی کے بعد اقتدار سازی کا مرحلہ ریاستی سطح پر التواء کی زد میں رہا ، پھر کورونا عفریت کا سایہ منڈلایا ، اس دوران دو ڈھائی سال کا عرصہ اسی میں گذر گیا بعد ازاں ماضی قریب میں گزرے تین سالوں تک ہم نے عوامی کام کاج کو اپنی پہل بنایا جس کے اثرات شہر میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ فنڈ کی حصولیابی ریاستی حکومت سے ہم نے پہلے سے زیادہ فنڈ حاصل کرتے ہوئے شہر کی ترقی کیلئے کام کاج کیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اس کا دائرہ مزید وسیع ہوگا ، وہیں بہت سارے کا کاج کو منظوری مل گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے