مالیگاوں / مالیگاوں شہر میں جاری غیر قانونی نل کنکشن کو قانونی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں ، لیکن ہر گزرتے دن کیساتھ شہر بھر میں غیر قانونی نل کنکشن کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ پرشاشک رویندر جادھو نے گزشتہ روز شہر کی چاروں وارڈ کمیٹیوں کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022-23 کی پانی پٹی 2611 ، سال 2023-24 کی پانی پٹی 2742 اور سال 2024-25 کی پانی پٹی کی پانی پٹی 2879 روپئے وصول کرتے ہوئے فارم کی فیس 150 روپئے جرمانے کی رقم 118 روپئے اس طرح کل 8 ہزار 500 روپئے شہریان سے وصول کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جاری گھریلو نل کنکشن کو قانونی بنانے کی کاروائی شروع کی جائے ۔ (جاری)
ماضی میں بھاری بھرکم جرمانہ اور نل کنکشن کو قانونی بنانے کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریان کی رقبت میں اس جانب نہیں جے برابر تھی لیکن اب برائے نام جرمانہ اور تین سال کی پانی پٹی وصول کرتے ہوئے غیر قانونی نل کنکشن کو قانونی بنانے کیلئے پرشاشک نے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ (جاری)
کارپوریشن محکمہ آب رسانی کی جانب سے یہ بات کہی گئی کہ محکمہ کے پاس اسٹاف کی کمی اور ماضی میں دیگر شعبہ جات کے ملازمین کو لیکر گھر پٹی اور نل پٹی تقسیم کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا ، پرشاشک کے احکامات کے بعد جو اعداد و شمار ظاہر کئے گئے ہیں اس میں بتایا گیا کہ کارپوریشن شہری حدود میں کل ایک لاکھ 20 ہزار املاک کی تعداد محکمہ گھر پٹی کے پاس درج ہے ۔ اس تعداد میں اضافہ ممکن ہے جبکہ کارپوریشن محکمہ آب رسانی کے پاس گھریلو نل کنکشن کی تعداد 72 ہزار کے آس پاس ہی رہی ہے ۔ (جاری)
شہری حدود میں گھروں کی تعداد کے مقابلے میں نلوں کی تعداد تقریباً نصف کے اس پاس ہے ۔ گزشتہ سال نل کنکشن کو قانونی بنانے کی جو مہم شروع کی گئی تھی اس تناظر میں مذکورہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ لیکن اب بھی کارپوریشن شہری حدود میں بڑی تعداد میں غیر قانونی نل کنکشن کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ایسے میں نل کنکشن کو قانونی بنانے کے لئے پرشاشک نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں امسال مالیاتی سال کے آغاز میں ہی کارپوریشن شہری حدود میں گھر پٹی ، نل پٹی وصول کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ اور اس کے لئے بل بھی تیار کرلئے گئے ہیں ۔ شہر کے بہت سارے علاقوں میں بلوں کی تقسیم بھی شروع کردی گئی ہے ۔ پرشاشک رویندر جادھو نے آئندہ دنوں میں اسمبلی چناؤ ضابطہ اخلاق کے تناظر میں جاری مالیاتی سال کی ابتداء میں ہی کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ گھر پٹی نل پٹی وصول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں امسال گزشتہ سالوں کے تناظر میں گھر پٹی اور نل پٹی کی وصولی کا گراف بڑھ سکے گا ۔ اس کیلئے مالیاتی سال 2024-25 کے اختتام تک بہر حال انتظار کرنا ہوگا۔ شہر بھر میں آنے والے دنوں میں اس تعلق سے رد عمل بھی اجاگر ہوسکتے ہیں ۔
0 تبصرے