مستقیم ڈگنیٹی نے ایم ایل اے مفتی اسمعیل پر سادھا نشانہ ، کہا ، اس معاملے میں کسی لیڈر نے ہمدردی نہیں بتائی

 

بازار سمیتی میں جانور فروخت کرنے والے کسانوں پر بھی ہوگی کاروائی

مالیگاؤں : ایسا لگتا ہے کہ مالیگاؤں شہر نمائندگی سے محروم ہوگیا ہے ۔شہر میں کوئی نمائندہ نہیں بچا ہے ۔مالیگاؤں آؤٹر میں دو دو ایم ایل اے ہوگئے ہیں ۔مالیگاؤں شہر میں  نمائندگی کا فقدان ہے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے آگرہ روڈ پر سماجوادی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام قربانی جیسے مقدس فریضہ کو انجام دینے کیلئے حد درجہ پریشانی کا شکار رہیں ۔شہر کی بازار سمیتی میں کسانوں کے ذریعے فروخت کیلئے لائے گئے جانوروں کو جب تاجروں نے خریدا تو گئو رکشکوں اور بازار سمیتی کے ذمہ داران نے پولس طلب کر کروڑوں روپے کے سیکڑوں جانوروں کو قبضہ میں لے لیا ۔ (جاری)

شہریان اس بات کو لیکر فکر مند رہے لیکن کسی لیڈر نے کوئی ہمدردی نہیں بتائی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے بازار سمیتی میں جاکر احوال طلب کیا اور مسلمانوں کے مقدس تہوار بقرعید پر اس طرح کی کارروائی کیخلاف آواز بلند کیا ۔اور آج ایسا لگتا ہے کہ بازار سمیتی اور گئو رکشکوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت مالیگاؤں شہریان کو لوٹا ہے۔مالیگاؤں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ کروڑوں روپے کے جانور جب مارکیٹ کمیٹی میں فروخت ہوئے تو مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران کہاں تھے؟ ان جانوروں کو کس بنیاد پر فروخت کرنے دیا گیا؟ ۔(جاری)

اس ضمن میں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی سے ملاقات کرینگے اور مالیگاؤں کیساتھ ہوئی ناانصافی کیخلاف انصاف کا مطالبہ کرینگے ۔ہم پولس سے انکوائری کا مطالبہ بھیج کرینگے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بازار سمیتی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کر جانوروں کو فروخت کرنے والے کسانوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے ۔(سچ بات اسٹاف رپورٹر)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے