پیٹ پیٹ کر مسلم نوجوان کا قتل ، اہل خانہ نے موب لنچنگ کا لگایا الزام ، شہرمیں حالات کشیدہ

 

علی گڑھ: یوپی کے علی گڑھ میں لوگوں نے ایک نوجوان کو چور سمجھ کر بری طرح پیٹا۔ نوجوان محمد فرید عرف اورنگزیب کو اتنا مارا گیا کہ وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ نوجوان کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ نے احتجاج شروع کر دیا۔ موب لنچنگ کا الزام لگا کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو کسی طرح سمجھایا اور جام کو ختم کروایا۔ حملہ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔(جاری)

نوجوان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح لوگوں سے اپنی جان بچانے کی التجا کر رہا ہے، لیکن اسے مارا پیٹا جا رہا ہے۔ لوگ اسے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔ یہ واقعہ گاندھی پارک تھانہ علاقے کے مامو بھانجا علاقے میں پیش آیا۔ وہ ، منگل کی رات 11 بجے یہاں اپنے دوست، کپڑے کے تاجر کے بیٹے روہت سے ملنے آیا تھا۔ اسی دوران فرید نامی نوجوان کو گھر سے باہر آتے دیکھا گیا۔ جب روہت اور اس کے دوست نے خطرے کی گھنٹی بجائی تو فرید بھاگ گیا۔ تھوڑا آگے جانے کے بعد وہ سڑک پر گر گیا۔(جاری)

سی سی ٹی وی فوٹیج سے دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔یہ دیکھ کر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ لوگوں نے سڑک پر گرے فرید کو لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ سڑک پر کافی دیر تک ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ تین تھانوں کی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو کسی طرح سمجھایا اور وہاں سے ہٹایا لیکن تب تک بہت دیر ہوگئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ کرنے والے دیگر ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔(جاری)

اس واقع کے خلاف احتجاج میں ایس پی اور بی ایس پی لیڈر نوجوان کے اہل خانہ اورمقامی لوگوں کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے تمام افراد کی گرفتاری تک لاش کو دفن نہ کرنے کا اعلان کیا۔جانکاری کے مطابق علاقے کا بازار بند ہے۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس میں لوگوں کا ہجوم ہے۔ وہیں، تاجر اور بی جے پی کارکنان صبح سے ہی قتل کیس اور کاروباری خاندان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ مامو بھانجا اور ریلوے روڈ کے بازاروں کو بلاک کر کے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ دونوں فریقین کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔(جاری)

رات کے واقعے کے بعد علی گڑھ شہر کا ماحول خراب ہونے سے بچ گیا۔ دونوں طرف سے عوام آمنے سامنے ہو کر نعرے بازی کرتے رہے۔ تصادم کے حالات پیدا ہو گئے۔ پولیس نے کسی طرح بھیڑ پر قابو پایا۔ شہر کی سرحدی سبزی منڈی موڑ پرکشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے