مالیگاؤں(پریس ریلیز) ہندوستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد چائلڈ لیبر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ (جاری)
جبکہ چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (سی بی ایس ای) عبدالمطلب کیمپس میں چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر کی ایماء پر پرنسپل اخلاق انصاری سر کی نگرانی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں رائل یونیورسل کی ساٹھویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء وطالبات نے انگلش اور ہندی زبانوں میں تقریریں کی اور آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ (جاری)
اس موقع پر پرنسپل اخلاق انصاری سر نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں بچہ مزدوری میں اضافے کی ایک وجہ غربت بھی ہے۔ غریب خاندانوں کے بچوں کو اکثر ان کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کام پر لگایا جاتا ہے۔ آج تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بہت سے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اسکول جانے کے بجائے کام میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے والدین کا یہی شکریہ ادا نہیں کرسکتے، اسکی ایک صورتحال یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ترقی کرے اور اپنے والدین کا نام روشن کریں۔ (جاری)
اخلاق سر نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے اور قوم و ملت کے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر مسلسل جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔ جن کی کوششوں سے آج خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام مختلف تعلیمی ادارے جاری ہے، جہاں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کرکے کامیابی کی طرف گامزن ہے۔
0 تبصرے