نئی دہلی : کویت میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 40 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ آگ لگنے سے 15 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جس عمارت میں یہ آگ لگی وہ این بی ٹی سی گروپ کی تھی۔ اس کا مالک کیرالہ کا ایک تاجر ہے جس کا نام کے جی ابراہم ہے۔ این بی ٹی سی گروپ کی ویب سائٹ اس وقت نہیں کھل رہی ہے۔ اس کے لنکڈ ان پیج پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ کمپنی تیل، گیس اور تعمیرات جیسے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ این بی ٹی سی کے پاس ایک سپر مارکیٹ بھی ہے۔ اس سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے لوگ بھی اس عمارت میں موجود تھے۔ این بی ٹی سی کا قیام 1977 میں کیا گیا تھا۔ لنکڈ ان کے مطابق یہ ایک ٹھیکیدار کمپنی ہے۔ یہ کمپنی انجینئرنگ، تعمیرات، تکنیکی خدمات، بھاری سامان لیز پر دینے، لاجسٹکس، ہوٹلوں اور خوردہ فروشی کے کاروبار میں کام کرتی ہے۔ کمپنی میں تقریباً 14000 لوگ ہیں۔(جاری)
سینٹرل چیمبرز کی ویب سائٹ پر کے جی ابراہیم کا پروفائل دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق کے جی ابراہم این بی ٹی سی گروپ کے پارٹنر اور ایم ڈی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ کویت کا سب سے بڑا تعمیراتی گروپ ہے۔ کے جی ابراہم کیرالہ میں واقع 5 اسٹار ہوٹل کراؤن پلازہ کے چیئرمین بھی ہیں۔ کے جی ابراہیم نے کے جی اے گروپ قائم کیا ہے ، جو کہ کویت میں مقیم کمپنی ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی کویت میں ایک عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 40 ہندوستانیوں سمیت 41 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس بھیانک آتشزدگی کے واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں مزدور رہتے تھے۔ آتشزدگی کا واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ کویت کی حکومت نے اس خوفناک آتشزدگی کیلئے رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
0 تبصرے