گونڈہ: اترپردیش کے گونڈہ سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ یہاں ڈبرو گڑھ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ہے۔ ٹرین کی 10 سے 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ یہ ٹرین چندی گڑھ سے ڈبرو گڑھ جا رہی تھی۔ ٹرین نمبر 15904 چنڈی گڑھ - ڈبرو گڑھ ایکسپریس جھلاہی اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس ٹرین حادثے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی ہے۔(جاری)
تاہم اس واقعے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، اس بارے میں ریلوے اور انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو امدادی سامان کے ساتھ موقع پر پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔ پٹری سے اترنے والی بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ قریبی اضلاع سے بھی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔(جاری)
تاہم ٹرین حادثہ کیسے ہوا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس حوالے سے ریلوے نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔اس واقعے کے بعد ٹرین میں موجود ایک مسافر کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا گیا کہ میں بال بال بچ گیا۔ گھبرائیے نہیں، میں صحیح سلامت ہوں۔
0 تبصرے