نئی دہلی : اسٹار شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ پیرس اولمپکس میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ منو اپنے کیریئر کے دوسرے اولمپکس میں تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے 221.7 کے اسکور کے ساتھ کانسہ کے تمغے پر قبضہ کیا۔ منو بھاکر 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ کا میڈل جیت کر اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔ اس میڈل کے ساتھ ہی اولمپکس میں شوٹنگ میں ہندوستان کا میڈل کا 12 سالہ انتظار بھی ختم ہوگیا۔(جاری)
منو بھاکر نے آٹھ نشانے بازوں کے فائنل میں 221.7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہ کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ جب ہندوستانی شوٹر باہر ہوئیں تو وہ جنوبی کوریا کی یجی کیم سے صرف 0.1 پوائنٹس پیچھے تھی، جنہوں نے بالآخر 241.3 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا میڈل جیتا۔(جاری)
کم کے ہم وطن یی جن اوہ نے 243.2 پوائنٹس کے اولمپک ریکارڈ فائنل اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ لندن اولمپکس 2012 کے بعد شوٹنگ میں ہندوستان کا یہ پہلا اولمپک میڈل ہے۔ ہندوستانی نشانے باز ریو اولمپکس 2016 اور ٹوکیو اولمپکس سے خالی ہاتھ لوٹے تھے۔(جاری)
-22 سالہ شوٹر منو بھاکر نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 580 اسکور کیے اور تیسرے نمبر پر رہ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔ منو بھاکر نے کوالیفکیشن کی 6 سیریز میں 97، 97، 98، 96، 96 اور 96 پوائنٹس حاصل کیے۔ 2004 کے بعد پہلی بار ہندوستان خواتین کے انفرادی شوٹنگ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔
0 تبصرے