جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر کے قریب منگل کی اولین ساعتوں میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا۔ یہاں، ہاوڑہ سے ممبئی جانے والی 12810 ہاوڑہ-سی ایس ایم ٹی میل کے 18 ڈبے ٹاٹا نگر کے قریب چکردھر پور میں پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثے میں کم از کم 2 مسافروں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 50 افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم ریلوے کی جانب سے اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ریلوے کی ٹیم راحت اور بچاؤ میں مصروف ہے۔ کئی مسافروں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کے لیے پٹنہ سے این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔(جاری)
بتایا گیا کہ دو روز پہلے بھی اس روٹ پر ایک مال ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی۔ میل ایکسپریس اسی مال ٹرین کی بوگیوں سے ٹکرا گئی اور اس کی 8۔10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ کچھ بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ کچھ تیز رفتار کی وجہ سے درمیان میں مڑ گئیں ہیں۔(جاری)
حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر گہری نیند سو رہے تھے۔ پھر اچانک ایک زوردار شور اور جھٹکے کے ساتھ کئی ڈبے ایک کے بعد ایک پٹری سے اترنے لگے۔ اس حادثے کے بعد ٹرین کے اندر افراتفری مچ گئی۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اوپری برتھوں پر سوئے ہوئے کئی مسافر نیچے گر گئےاس حادثے کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ ٹرینیں دوسرے روٹس پر چلائی جا رہی ہیں ۔ (جاری)
0 تبصرے